وادی ہنگو کے متعلق جانئیے Hangu_Updates Hangu_News Hangu_Pictures Hangu_Articles

تازہ ترین

Post Top Ad

Friday, December 4, 2020

مجھ سے نکاح کر لو



مجھ سے نکاح کر لو

جس عاشق پر بھروسہ کرکے وہ خود کو پامال کر چکی تھی وہ تو بس یہی کہتا تھا. 

میں تمہاری بہت عزت کرتا ہوں  تمہاری ہر مصیبت میں کام آتا ہوں۔۔۔تمہاری تنہائ کو دور کرتا ہوں۔یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے؟

 

مجھے ایسی زندگی نہیں جینی مجھے ہمیشہ تمہارے ساتھ جینا ہے تمہارے ساتھ مرنا ہے۔تمہارے نکاح میں رہنا ہے. 

مگر میں میں بہت مجبور ہوں میں منگنی شدہ ہوں میں تم سے شادی کیسے کر سکتا ہوں میں شادی اُس لڑکی سے کرونگا جو لڑکی میرے والدین نے چُن رکھی ہے. 

تم بھی یہ سارے خواب دیکھنا چھوڑ دو اتنا کافی ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں 

ماں باپ کی مرضی کے بنا حرام محبتوں میں ڈوب کر کسی کی  بیٹی کی عزت کی دھجیاں اڑا دینا جائز ہے؟

جہاں بات خلوصِ نیت سے نکاح کرنے کی آگئی تو اب یہ فیصلہ والدین کے ہاتھ میں دے دیا 

 وہ لڑکی کی خواہش اور اس کی مخلصی کو سمجھ ہی نہ سکا. 

اگر وہ ہر جگہ ہر گھڑی اپنا بن کر ساتھ دے رہا تھا تو وہ ساری عمر کے لیے یوں اکیلا چھوڑ کر ہی کیوں جاتا؟

مان لیا کہ لڑکیاں بھی  گناہ میں برابر کی شریک ہوتی ہیں_

لیکن اگر وہ نادانی میں  شیطان کے بہکاوے میں آکر اپنے والدین  کی غیرت کا جنازہ نکالنے پر تلی ہوئی ہیں تو کم سے کم آپ تو اپنے ماں باپ کی تربیت کا بھرم رکھ لیں_

آپ تو تھوڑا سا خوف خدا پیدا کرلیں_اللہ کا واسطہ  کسی کی بہن بیٹیوں کی زندگی برباد مت کیجیے یاد رکھیں آپ کو اپنی بہن بیٹیوں کی زندگی اور عزت سے. ان لڑکیوں کی عزت اور زندگی کا قرض چکانا پڑے گا ۔مقافات عمل دیر سے ہی سہی مگر ہوکر رہتا ہے 

 اگر اُس کا ساتھ ہمیشہ کیلیے نہیں دے سکتے اور رشتے نبھانے کا ظرف نہیں رکھتے تو اس کو محبت کا نام بھی مت دیجیے- محبت کسی مجبوری کا نام نہیں ہےاور نکاح سے پہلے کی محبت کی تو ویسے بھی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے_

۔اگر اتنا ہی محبت کا شوق ہو تو ضرور کیجیئے مگر جائز طریقے سے نکاح کے ساتھ کریں

میں ان تمام لڑکیوں سے بھی ہاتھ جوڑ کر التجا کرتا ہوں اللہ سے ڈرو اور باز آجاو_

۔جو اپنے حد سے زیادہ چاہنے والے ماں باپ کی تمام محبت اور قربانیوں کو بھلا کر اپنے نفس کو خوش کرنے کے لیے ان حرام اور ڈرامائی محبتوں پر بھروسا کر لیتی ہیں ۔۔اور پھر خالی ہاتھ رہ جاتی ہیں پچھتاوے  کے سوا دامن میں کچھ نہیں رہتا پھر _

اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور ہمیں رشتے نبھانے کا ظرف عطا فرمائے_آمین

مرد نکاح کرتا ہے

بےضمیر دھوکا دیتا ہے

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

مینیو