وادی ہنگو کے متعلق جانئیے Hangu_Updates Hangu_News Hangu_Pictures Hangu_Articles

تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, November 29, 2020

آئیں سوشل ویور کے بارے میں پڑھیں



السلام علیکم

آئیں Social weaver کے بارے میں پڑھتے ہیں 

جو کہ ساؤتھ افریقہ کے نمیبیا اور بوٹسوانا کے خشک صحرائی علاقاجات میں پائے جاتے ہیں 

دنیا کا سب سے بڑا گھونسلہ بنانے میں ماہر ہے' یہ بہت سارے اپنی نسل کے پرندوں کے ساتھ مل کر ایک بہت بڑی کالونی تعمیر کرتا ہے' دور سے یہ کالونی ایک خشک گھاس کا ڈھیر نظر آتا ہے 

👇

‏لیکن اصل میں یہ ایک بہترین Master Piece ہے جس کے اندر باقاعدہ کمرے اور چیمبر تعمیر ہیں_ اس گھونسلے کے گرد سینکڑوں اندر داخل ہونے کے سوراخ ہیں اور ہر سوراخ کو بڑی مہارت کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ نوکیلی سی چیز کانٹا وغیرہ لگا کر بیرونی حملے سے بچاؤ کا سامان بھی کیا جاتا ہے

👇

‏گھونسلے کو اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ اس میں ایک مناسب درجہ حرارت برقرار رہے اور پرندے موسمی سختیوں کا شکار نہ ہوں_ ان کے گھونسلے بجلی اور فون کے کھمبوں پر بھی دیکھے گئے ہیں

 اسی لئے ان کی نسل بہت تیزی سے بڑھی ہے_ ان میں سے کئی گھونسلے ایک سو سال سے بھی زیادہ پرانے ہیں

👇

‏یہ دس سے پانچ سو پرندوں تک ایک گھونسلے میں رہتے ہیں۔ ان کے اتنے بڑے گھونسلے دیکھ کر اکثر دوسرے چھوٹے موٹے پرندے ان کے گھونسلوں کے اپارٹمنٹس اپنی نسل بڑھانے اور رہنے کے لئے استعمال کرتے ہیں 

👇

چڑیا کے سائز جتنے ان پرندوں کے بہت سارے دشمن ہیں جن میں سانپ نمبر ون ہیں جو ان کے

گھونسلے کے سوراخوں میں گھس کر ان کے انڈے اور بچے کھا جاتے ہیں. 

👇

یہ زیادہ تر کیڑوں مکوڑوں کا شکار کرتے ہیں_ اور ان میں موجود پانی و جوس سے اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔ بیشک Social Weaver ایک بہترین انجینئرز ہیں

👇👇👇

نوٹ! اگر تحریر میں کوئی بھول چھوک ہوئی ہو تو معاف کریں اور کمنٹ میں وضاحت کر دیں شکریہ 🙏

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

مینیو